اسلام آباد، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جرائم ہوئے جو حقیقت ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ کئی شہروں میں ایک ہی طرح کے حملے اتفاقاً ہوئے ہیں۔
جو سمجھتے تھے حملے کریں گے اور بچ جائیں گے وہ غلط ثابت ہوئے، عطا تارڑ
انہوں نے کہاکہ سوا2 سال بعد 9 مئی کے کیسز کے فیصلے آرہے ہیں، 9 مئی کےکیسز کے فیصلے بہت پہلے آجانے چاہئیں تھے،عجیب بات ہے کہ چاروں شہروں میں ایک جیسے تنصیبات پر حملے ہوئے۔
انہوں نے مزید پہلے 9 مئی حملوں کو بانی پی ٹی آئی نے فتح قرار دیا بعد میں کہا کہ انفرادی عمل ہے، 9 مئی سیاست سے اوپر ہے،ان کی 9 مئی والی سوچ میں تبدیلی نہیں آئی۔
