واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ امریکہ اورجنوبی کوریا کے درمیان مکمل اور جامع تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جنوبی کوریا امریکی معیشت میں 350 ارب ڈالر کی خطیرسرمایہ کاری کریگا۔
ٹرمپ کے مطابق جنوبی کوریا امریکہ سے 100 ارب ڈالرمالیت کی ایل این جی اور دیگر توانائی مصنوعات بھی خریدے گا، جنوبی کوریا نے سرمایہ کاری کیلئے بڑی رقم مختص کرنے پراتفاق کیا اوراس رقم کا باضابطہ اعلان آئندہ دو ہفتوں کےاندرکیا جائے گا۔
امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی سطح پر لے جائے گا، جنوبی کوریا نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہرکی ہے کہ وہ امریکی اشیاء اورخدمات کے لیے اپنی مارکیٹ مکمل طورپرکھول دے گا۔
امریکی صدر نے وضاحت کی کہ معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پر 15 فیصد ٹیرف برقراررہے گا تاہم امریکہ کوکسی قسم کے جوابی ٹیرف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف دوطرفہ تجارت میں اضافہ کرے گا بلکہ توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی نئے مواقع پیدا کرے گا۔
