اسلام آباد ماڈل جیل سیکٹر ایچ 16 فعال کر دی گئی ، آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر ماڈل جیل میں پولیس تعیناتی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
اسلام آباد جیل کے لیے 8 انسپکٹروں سمیت 295 اہلکار ڈیپوٹیشن پر لگائےجائیں گے، افسران اور اہلکار 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر آئیں گے۔
سکیورٹی، آپریشنز اورلاجسٹکس ڈویژن کو نفری فراہم کرنے کی ہدایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نامزد اہلکاروں کی عمر 50 سال سے کم ہونا لازمی قرار دیا گیا۔
پولیس آرڈر ترمیمی ایکٹ 2025: سنگین جرائم کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف جسمانی وذہنی طور پر صحت مند اور کم از کم تین سال سروس مکمل کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، محکمانہ سزا یافتہ اہلکار تعیناتی کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔
