محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
راولپنڈی، جہلم، مری، گلیات، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، پشاور، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، اور کزئی اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، کراچی، خیرپور، سانگھڑ، مٹھی اور میرپور خاص میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ آج شام سے بارشوں کا امکان ہے، دریائوں، ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے، ترجمان کے مطابق بارشوں کا پانچواں اسپیل 31 جولائی تک موجود رہے گا۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے، گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش ہونے کی توقع ہے، مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
