پشاورمیں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کے احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اہم اجلاس میں پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی غیرحاضر رہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ارکان کے لئے طلب کیا گیا تھا مگرمتعدد سینئرارکان نے شرکت نہیں کی، پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی جانب سے غائب ارکان کوآخری وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
سزائیں دینے والے خوفزدہ لوگوں سے ہمیں کوئی ڈر نہیں، علیمہ خان
جن ارکان کووارننگ دی گئی ہے ان میں ایم پی اے میاں شرافت علی، ڈاکٹرامجد علی، سلطانِ روم اورشکیل خان شامل ہیں، سید فخرجہاں، سہیل سلطان اورایم این اےعلی شاہ خان کو بھی وضاحت کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ احتجاجی لائحہ عمل پارٹی کے بیانیے کا اہم حصہ ہے اورغیرحاضری کو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی تصورکیا جائے گا۔
