سوڈان میں جاری دو سالہ خانہ جنگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے جب ملک کے طاقتور نیم فوجی گروپ “ریپڈ سپورٹ فورسز” (RSF) نے متوازی حکومت کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
خبرایجنسیوں کے مطابق RSF نے سابق حکومتی مشیرمحمد حسن التائشی کوعبوری وزیرِاعظم مقررکردیا ہے جو ایک واضح پیغام ہے کہ فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خرطوم اور دیگر بڑے شہروں میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، اور لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
RSF کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نئی حکومت تمام قبائل اور علاقائی گروہوں کی نمائندگی کرے گی اور ملک کو “جمہوری راہ” پر ڈالنے کی کوشش کرے گی۔
سوڈانی فوجی حکومت نے اس اعلان کو غیر قانونی اورملک کی سالمیت کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔
