واشنگٹن، امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات پرجامع اورمثبت بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک نے طویل المدتی شراکت داری کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔
روبیو کے مطابق اسحاق ڈارملاقات میں اقتصادیات، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت (A.I) کے شعبوں میں تعاون کووسعت دینے پراتفاق ہوا اورانسداد دہشتگردی کے میدان میں تعاون بڑھانے پربھی گفتگو ہوئی۔
امریکا پاکستان سے دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتا ہے، ٹیمی بروس
امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم پاکستان ملاقات میں علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اورپاک بھارت سیز فائرمیں امریکا کے مثبت کردارکا بھی ذکر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
