تاشقند، انڈر-19 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
گرین شرٹس نے میزبان ازبکستان کو بآسانی 0-3 سے شکست دے دی، میچ کے تینوں سیٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپورمہارت سے کھیلا اورمخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا، سیٹس کا اسکور 17-25، 20-25 اور 19-25 رہا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کی ٹیم نے اس سے قبل اپنے افتتاحی میچ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اوراب گروپ میں ٹاپ پوزیشن کی جانب گامزن ہے۔
ٹیم مینجمنٹ اورکوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے آئندہ میچزمیں مزید بہترکارکردگی کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
