اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ہر چیز تباہ کردی ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔
فلسطینی مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں معصوم بچے بھوک سے مررہے ہیں اورانسانی صورتحال روز بروزابترہوتی جا رہی ہے۔
فلسطینی ریاست تسلیم کرنا ہماری پالیسی کے منافی ، امریکا کا یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انسانیت سوزقتل عام پر خاموش تماشائی نہ بنے اور فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کو ایک ایسی سرزمین میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جہاں لوگ نہ ہوں، وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اس مسئلے کا دیرپا حل ضروری ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی حمایت اوردو ریاستی حل کی عالمی سطح پرتائید کی جانی چاہیے تاکہ پائیدارامن ممکن ہو۔
