پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر کل بروز جمعرات 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے سیاسی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں اورمختلف مکاتبِ فکرکےعلماء کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی بحالی صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اختلافات سے بالاترہوکرہمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کا دوبارہ سر اٹھانا نہایت تشویشناک ہے اوراس کے خلاف مؤثر حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔
کانفرنس میں سیکورٹی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جبکہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
