بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعے کے بعد حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراہم قدم اٹھایا ہے۔
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔
مرد ، خاتون کا قتل ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، آئی جی طلب
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
