ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کوآغاز میں ہی سخت دھچکا لگا، جہاں چار میں سے تین قومی کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں شکست کھا گئے۔
انس علی شاہ کو ہانگ کانگ کے جسٹن چینگ، یحییٰ خان کوامریکا کے محمد حق اورعمیرعارف کوامریکا کے ہارٹ رابنسن نے شکست دی۔
ڈھاکا کی پچ بین الاقوامی کرکٹ کیلئے ناقابل قبول ہے، مائیک ہیسن
پاکستان کی جانب سے صرف عبداللہ نوازنے کامیابی حاصل کی، جنہوں نے راؤنڈ آف 128 میں مکاؤ کے کینگ لیونگ کوہرایا، عبداللہ نوازاب دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے روہان پالیوال کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
مین راؤنڈ میں شکست کے بعد دیگرتین کھلاڑی اب پلیٹ راؤنڈ میں اپنی مہم جاری رکھیں گے، پاکستانی اسکواش ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقعات کوابتدا میں ہی دھچکا لگا ہے۔
