رحیم یارخان میں کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے پانچ خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
ڈی پی اوعرفان علی کے مطابق یہ ملزمان پولیس دباؤ اور مسلسل آپریشن کے باعث ازخود گرفتاری پرمجبورہوئے، ڈاکوؤں کا تعلق لٹھانی، دنوانی، دشتی اور سکھانی گینگ سے ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
کراچی کے ہوٹلوں کو ناقص گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار
ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے،از خود پیش ہونے والے عناصرکوبہترزندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاہم انہیں عدالتوں میں اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کا آپریشن جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل ہوگا۔
