شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی، زلزلے کا مرکزگرگان شہرسے تقریباً 46 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع تھا۔
الاسکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تاہم مقامی انتظامیہ نےعلاقے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔
ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
