شگر/ گلگت بلتستان، کے ٹو بیس کیمپ کے قریب پیش آنے والے برفانی تودے کے حادثے میں ایک مقامی ہائی پورٹر جاں بحق جبکہ تین غیرملکی کوہ پیما زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنرشگرنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوہ پیماؤں کی ٹیم بیس کیمپ کی طرف واپس آ رہی تھی جب اچانک برفانی تودہ آ گرا۔
لاس اینجلس اولمپکس کوالیفکیشن: آئی سی سی کا ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ ریسکیو ٹیم فوری طور پر روانہ کردی گئی ہے اورزخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جاں بحق ہائی پورٹرکی شناخت تاحال ظاہرنہیں کی گئی۔
حادثے کے بعد علاقے میں دیگر کوہ پیماؤں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، خراب موسم کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
