پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد حسنین اختر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی بی ایس ایف انڈر 17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
فائنل میں پاکستان اسنوکر کھلاڑی محمد حسنین اختر نے ویلز کے رائلی پاول کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست
مصر کے شہرشرم الشیخ میں کھیلے گئے اس ایونٹ میں کھلاڑی نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندارفارم کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں بھی مکمل کنٹرول رکھا، فتح سے پاکستان کو عالمی اسنوکرمنظرنامے پرنمایاں کامیابی ملی ہے۔
پاکستان اسنوکر فیڈریشن نے قومی کیوئسٹ کومبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو پاکستان کی اسنوکرتاریخ کا یادگارلمحہ قرار دیا ہے، جیت نے ملک بھر میں اسنوکر کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
