وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 1300 سی سی سے چھوٹی مقامی و درآمدی گاڑیوں، پک اپ، بسوں اور ٹرکوں پر ایک فیصد انرجی وہیکل لیوی عائد کی گئی ہے، 1300 سی سی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر 2 فیصد لیوی لاگو ہو گی جبکہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 3 فیصد لیوی نافذ ہو گی۔
وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے
ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں تیار یا اسمبلڈ گاڑیوں پر لیوی مینوفیکچرر ادا کرے گا جبکہ درآمدی گاڑیوں پر لیوی متعلقہ خریدار ادا کرنے کا پابند ہو گا۔
