واشنگٹن: امریکا نے چین سے درآمد کیے جانے والے گریفائٹ پر 93.5 فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
امریکی محکمہ تجارت کے مطابق بیٹری سازی میں استعمال ہونے والے اس اہم خام مال پراب مجموعی ڈیوٹی 160 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
ٹرمپ کی ٹانگوں میں سوجن، ہاتھوں پر نیل پڑ گئے
یہ فیصلہ امریکی کمپنیوں کی شکایات کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ چینی کمپنیاں غیرمنصفانہ قیمتوں پر گریفائٹ برآمد کرکے مقامی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے ضروری تھا، چین کی جانب سے تاحال اس فیصلے پر باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔
ماہرین کے مطابق یہ قدم امریکا چین تجارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
