اسرائیل نے ایک بار پھر شامی دارالحکومت دمشق پر فضائی حملے کیے ہیں۔
شامی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے وزارتِ دفاع، فوجی ہیڈکوارٹراورصدارتی محل کے قریب واقع ٹھکانوں کونشانہ بنایا،عرب میڈیاکا کہنا ہےکہ کم ازکم 28 افراد زخمی جبکہ متعدد سیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوئے ہیں۔
امریکا کا شام سے سرحدی افواج ہٹانے کا مطالبہ
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملے جنوبی شام میں بڑھتی فوجی سرگرمیوں کے ردعمل میں کیے گئے ان کا کہنا تھا کہ صدارتی محل کے قریب ایک فوجی اڈے اور داخلی دروازے کو بھی ہدف بنایا گیا۔
رائٹرز کے مطابق دمشق کے مغربی نواحی علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے،اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکی شراکت داروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
