امریکی محکمہ خارجہ نے شام کی جنوبی سرحدوں سے فوجی انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ شام کے جنوبی حصے، خصوصاً اردن کی سرحد سے متصل علاقوں سے غیرملکی افواج ہٹائی جائیں تاکہ امن قائم ہو سکے۔
ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
بیان میں کہا گیا کہ شام میں مختلف طاقتوں کی فوجی موجودگی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، امریکا نے خاص طور پرایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کوذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ انسانی بحران میں کمی اورسیاسی حل ممکن ہو سکے۔
