امریکا میں مہنگائی کی شرح جون میں 2.7 فیصد تک جا پہنچی جو گزشتہ چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی میں اس اضافے کی بڑی وجہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نافذ کردہ ٹیرف (محصولات) ہیں، جنہوں نے اشیائے ضروریہ اوردرآمدی مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
بائیڈن کی کمزوری نے دنیا کو جنگوں میں جھونکا، میں نے جنوبی ایشیا کو بچایا، ٹرمپ
اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرموجودہ حالات برقراررہے تواگلے چند ماہ میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے جس سے امریکی صارفین کی قوتِ خرید متاثرہوسکتی ہے۔
مہنگائی میں اضافے نے فیڈرل ریزرو کی پالیسیوں پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے اورمالیاتی ماہرین آئندہ شرح سود میں رد و بدل کا امکان ظاہرکررہے ہیں۔
