وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ساملی اسپتال مری جو کبھی کھنڈر کا منظر پیش کرتا تھا اب جدید ترین جنرل اسپتال میں تبدیل ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ساملی اسپتال میں جدید مشینری، طبی سہولیات اورتربیت یافتہ عملہ فراہم کیا گیا ہے۔
معطل ارکان بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں مری کا پہلا کارڈیالوجی یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے، جس سے دل کے مریضوں کو فوری علاج میسرآ سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی اپ گریڈیشن سے مقامی لوگوں کوعلاج کیلئے راولپنڈی یا دیگرشہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، یہ منصوبہ مری کے عوام کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔
