کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا مزید 1600 روپے مہنگا ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونا ایک ہزار 371 روپے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین ایک لاکھ ، 20 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار 372 ڈالر کا ہو گیا۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے بڑھ کر 4 ہزار 87 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.65 ڈالر بڑھ کر 39.03 ڈالر پر پہنچ گئے۔
