محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔
افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزے جاری کرنے پر ایف آئی اے کا بڑا ایکشن
کوئٹہ، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو اور موسیٰ خیل، لورالائی، ژوب اور خضدار میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 13 جولائی سے 17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا میں بھی کل سے بارشوں کا امکان ہے۔
