کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 700 ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 324 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرض میں سوا سال کے دوران 11ہزار 235 ارب روپے کا اضافہ
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔ جبکہ منگل کو سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
