محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور بنوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹ گرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
بلوچستان میں بارکھان، کوہلو، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور میانوالی ڈویژن میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
