اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی تھرڈ سیکریٹری محمد فہیم نے بھارت کے الزامات اورمؤقف پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی مؤقف کو حقائق کے برعکس قراردیا اورکہا کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پرمعطل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
وزیراعظم سے ترکیہ کے وزرائے خارجہ و دفاع کی ملاقات
محمد فہیم نے یاد دلایا کہ 27 جون کوعالمی ثالثی عدالت واضح کر چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستورمؤثر ہے اور بھارت کو اسے معطل کرنے کا کوئی قانونی اختیارحاصل نہیں۔
پاکستانی وفد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحانہ پالیسیوں کا نوٹس لے۔
