فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیلی حملے بند کرنے کی صورت میں 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ وہ اپنے شہریوں کی جانیں بچانے اورنسل کشی جیسے مظالم روکنے کے لیے لچکدار رویہ اختیارکرنے پرآمادہ ہیں۔
اسرائیلی مظالم جاری، بمباری سے مزید 105 فلسطینی شہید
حماس کے مطابق مذاکرات میں بنیادی نکات میں امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل، جبری بے دخلی کا خاتمہ اور جنگ بندی شامل ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ موجودہ مذاکراتی عمل میں فریقین کے درمیان بعض نکات پراب بھی اختلافات موجود ہیں لیکن پیش رفت کی امید ہے۔
حماس نےعالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ انسانی بحران کو روکا جا سکے۔
