امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ دنیا بھر میں قیامِ امن کے لیے مؤثر کردارادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات میں ہم نے ثالثی کرتے ہوئے جنگ بندی کروائی، جو جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنی۔
غزہ میں جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے، امریکا
مارکو روبیو کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بھی امریکہ بھرپورسفارتی اور سیاسی کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا مؤقف واضح ہے کہ تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور باہمی احترام سے ممکن ہے، امریکی قیادت عالمی سطح پرامن، تعاون اوراستحکام کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
