امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اشارہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا پسند کروں گا، امید ہے ایران اسرائیل جنگ ختم ہو گئی، حماس کے ساتھ بھی جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا وقت طے پا گیا، ایران پر اور حملہ نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ نہ روکنے پر پیوٹن سے ناخوش ہوں، یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے ہوں گے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کرتے ہوئے عائد تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کر دیئے۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیاء پر 25 فیصد ، تیونس 25 ، انڈونیشیا 32 ، بوسنیا 30 اور بنگلہ دیش پر 35 فیصد ٹیرف لگے گا۔
تیسری سیاسی جماعت کا اعلان احمقانہ ، ایلون مسک پٹڑی سے اتر گئے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
ان کا مزید کہنا تھا کہ سربیا پر 35 ، کیمبوڈیا 36 فیصد ، تھائی لینڈ 36 ، ملائیشیا ، قازقستان پر 25 ، جنوبی افریقا 30 فیصد، لاؤس سے 40 اور میانمار سے 40 فیصد ٹیرف وصول کیا جائے گا۔
اس سے قبل پیر کو امریکا نے مختلف ممالک پر ٹیرف میں اضافے کی ڈیڈ لائن 9 جولائی سے بڑھا کر یکم اگست کرنے کا اعلان کیا تھا۔
