امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا میں پانچ جنگیں رکوائیں اسلئے امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار ہوں۔
امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں عوام سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا۔ ہم نے ایٹمی جنگ رکوائی جو جلد شروع ہونے والی تھی۔
جون میں غیر قانونی تارکین وطن کے سب سے کم واقعات رپورٹ ہوئے، ٹرمپ
انہوں نے مزید کہا کہ کوسوو اور سربیا کے درمیان جنگ ختم کروائی اس کے علاوہ کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ بھی رکوائی۔ دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبیل انعام کیوں دیا جاتا ہے جسے کوئی جانتا تک نہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی فوج کی طاقت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج، جدید ترین طیارے اور وہ اسلحہ ہے جس کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے طیاروں نے 37 گھنٹوں تک مسلسل پرواز کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔
روس یوکرین میں اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا،پیوٹن کی ٹرمپ سے گفتگو
امریکی صدر نے کہا کہ بگ بیوٹی بل کے ذریعے عوام کو تاریخی ٹیکس ریلیف ملے گا۔ سرحد سے غیرقانونی داخلے کو مکمل بند کر دیں گے۔امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر رضامندی کا جلد پتہ چلے گا، مزید کئی عرب ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بنیں گے،
روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر مایوسی ہوئی، مجھے نہیں لگتا روسی صدر جنگ روکنا چاہتے ہیں۔