روس نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کر لیا

ملاقات

کابل میں روسی سفیر اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

خبرایجنسی کے مطابق روس نے باضابطہ طورپرافغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، روسی حکومت نے افغانستان کے نئے سفیرکی اسناد قبول کرلی ہیں۔

روس یوکرین میں اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا،پیوٹن کی ٹرمپ سے گفتگو

روسی سفیر نے ملاقات کے دوران وزیرخارجہ امیرخان متقی کو سرکاری طور پرفیصلے سے آگاہ کیا، اس پیش رفت کو خطے میں بڑی سفارتی تبدیلی قراردیا جا رہا ہے۔

جو طالبان حکومت کی بین الاقوامی سطح پرپذیرائی کے تناظرمیں اہم سنگِ میل ہے، افغان وزارت خارجہ نے روسی فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے۔


متعلقہ خبریں