امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد صرف ایک ووٹ کے معمولی فرق سے ناکام ہوگئی۔
ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 49 جب کہ مخالفت میں 50 ووٹ ڈالے گئے جس کے نتیجے میں یہ تجویز ناکام ہو گئی۔
قرارداد سینیٹر جیف مرکلے نے پیش کی جب کہ ری پبلکن پارٹی کے تین اراکین نے بھی اس کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے جنگی اختیارات محدود کرنے کی مخالفت نہیں کی۔
قرارداد کی اس معمولی فرق سے ناکامی کو صدر ٹرمپ کی ممکنہ جنگی پالیسیوں کے حوالے سے ایوان میں پائی جانے والی تقسیم اور تشویش کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین، جو بار بار اس معاملے پر ووٹنگ کی حکمتِ عملی کی قیادت کر رہے تھے نے کہا کہ ایک دن آئے گا اور وہ دن زیادہ دور نہیں، جب سینیٹ صدر کو واضح طور پر کہے گی کہ اس جنگ کو ختم کردیا جائے۔
