پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکیں گے، بھارت

Hockey

نئی دہلی: بھارتی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکیں گے۔

بھارت میں ہونے والے ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان کی شرکت کی راہ ہموار ہونے لگی۔ بھارتی میڈیا نے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت پر مثبت خبریں دینا شروع کر دیں۔

بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیاء کپ میں شرکت سے نہیں روکیں گے۔

بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ ہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں۔ بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضہ ہے کہ ہم ان میچز سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا، محسن نقوی

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن ایونٹ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دے چکی ہے۔ اور حکومت پاکستان کی جانب سے اب تک ایونٹ کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہاکی ایشیاء کپ 27 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں