وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اوراجلاس میں علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔
جنوبی اضلاع کی سڑکوں کی صورتحال، انڈس ہائی وے پر سیکیورٹی تک نہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کی دورے کے دوران ایجنڈے میں دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں، ملاقاتوں میں علاقائی تعاون، تجارت، توانائی اور اقتصادی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کا دورہ خطے میں فعال سفارتی کردار اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔