محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، مری، گلیات، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد، لیہ، بھکر، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بارش کی توقع ہے۔
سکیورٹی خدشات ، جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ
خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارکھان، رکھنی، کوہلو، موسی ٰخیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ، زیارت، بولان، ژوب، قلات اور مستونگ میں بارش جبکہ خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، خیبر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں بارش کا امکان ہے جبکہ وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 5 جولائی سے شروع ہو گا، 5 سے 10 جولائی کے دوران پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کاامکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشیں متوقع ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
منڈی بہاؤ الدین، گوجرانولہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا،بھکر اور میانوالی میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے، 6 سے 8 جولائی کے دوران بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بارشوں کاامکان ہے۔
بہاولنگر، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 7 جولائی سے پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں، ہل ٹورنٹس اور برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، شمالی اور وسطی پنجاب کے شہروں میں شدید بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، واسا، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
