امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں غیر قانونی تارکین وطن کے سب سے کم واقعات رپورٹ ہوئے۔
امریکی صدر کے مطابق کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے صرف 25 ہزار 243 واقعات درج کیے جو حالیہ برسوں میں کم ترین تعداد ہے۔
تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ اقدامات معطل، عدالت نے صدارتی اختیارمحدود کردیا
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بارڈر پٹرول نے کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو رہا نہیں کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی سرحدیں اب پہلے سے زیادہ محفوظ اورمضبوط ہو چکی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سخت بارڈر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے ’بگ بیوٹی فل بل‘ کو فوری طور پرمنظور کیا جائے تاکہ امیگریشن پالیسی مزید سخت اور مؤثر بنائی جا سکے۔