سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وفاقی فنڈنگ میں کٹوتی سے تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ امریکی طبی سہولیات سے محروم ہو سکتے ہیں۔
باراک اوباما نے مجوزہ میڈک ایڈ بل پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری سے ورکنگ کلاس خاندانوں کو شدید نقصان پہنچے گا اوریہ قانون صحت تک قابلِ استطاعت رسائی کے اصول کو کمزورکریگا۔
ٹرمپ کا فیڈرل ریزرو چیئرمین جیروم پاؤل سے فوری استعفے کا مطالبہ
انہوں نے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نمائندوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیں اور عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنائیں۔
سابق امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ صحت عامہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔