امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاؤل سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شرح سود میں کمی میں تاخیر پرامریکی صدراور چیئرمین فیڈ کا اختلاف شدت اختیار کر گیا ہے۔
ایران کا ایٹمی ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے، ٹیمی بروس
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف پاؤل پر تنقید کی بلکہ ان کے خلاف کانگریسی تحقیقات کی حمایت بھی کی ہے، وائٹ ہاؤس اقتصادی سست روی کا ذمہ دار فیڈرل ریزرو کی پالیسیوں کو قرار دے رہا ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی سے مالیاتی منڈیوں پردباؤ بڑھ سکتا ہے، پاؤل کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، صورتحال سیاسی و مالیاتی حلقوں میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔