واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ شروع ہونے والی تھی۔ جبکہ ہم ایران کو نیو کلیئر ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس کچھ نہیں ہے۔ ان کی نیوی، فضائیہ اور ریڈار سب تباہ ہو چکا ہے۔ جبکہ ایران کے لیڈر بھی نہیں رہے، ان کی قیادت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو نیو کلیئر ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کیونکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو دنیا کو نقصان ہوتا۔ میں نے چند دنوں میں وہ کیا جو کرنے میں کم از کم 6 سال لگنے تھے۔
پاک بھارت جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں۔ جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ شروع ہونے والی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کیلئے نئی سہولت فراہم
انہوں نے کہا کہ ایران پر بی ٹو بمبار طیاروں نے حملے کر کے ان کی نیوکلیئر تنصیبات تباہ کر دیں۔ اور ہم نے دنیا کو بڑے خطرے سے بچالیا۔
