امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران اس فیصلے پر متفق ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقفہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ حتمی معاہدے پر دستخط کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران پر عائد بحری ناکہ بندی بدستور مکمل طور پر برقرار رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر اس منصوبے کو عارضی طور پر روکا گیا۔
ایران کی متحدہ عرب امارات پر حملوں کی سختی سے تردید، الزامات کو پروپیگنڈا قرار دے دیا
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف مہم کے دوران امریکا کو زبردست فوجی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدے کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
