عراق نے آبنائے ہرمز سے آنے والے خریداروں کے لیے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایت کا اعلان کر دیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سرکاری تیل کمپنی سومو ہرمز عبور کرنے پر خام تیل رعایت پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
عراقی سرکاری ادارہ اسٹیٹ آرگنائزیشن فار مارکیٹنگ آف آئل نے 3 مئی کے نوٹس میں بتایا کہ مئی کے آغاز میں لوڈ ہونیوالے بصرہ میڈیم خام تیل پر 33.40 ڈالر جبکہ 11 سے 31 مئی کے درمیان 26 ڈالر فی بیرل رعایت ہو گی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گر گئی
واضح رہے عراق اوپیک کا دوسرا بڑا تیل پیدا کرنیوالا ملک ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث اسکی تیل کی پیداوار اور برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں، کیونکہ بصرہ کے خام تیل کی ترسیل کا یہی واحد راستہ ہے۔
