وفاقی مشیر قانون وانصاف اورن لیگ کے مرکزی رہنما بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جیل میں قید رہنماؤں نے حکومت سے مذاکرات کے لیے باضابطہ خط لکھا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ یہ قید سیاسی شخصیات اب صورتحال کو سمجھ چکی ہیں اور سیاسی حل کی طرف بڑھنا چاہتی ہیں۔
سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، طلال چودھری
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کی قیادت کھل کرمعافی نہیں مانگتی، مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت ایک مضبوط پوزیشن میں ہے اور قید رہنماؤں کی طرف سے پہل کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ سیاسی حل کی گنجائش باقی ہے۔