پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمورجھگڑا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر جھگڑوں کو اندرونی ناکامی سمجھتا ہوں،دباؤ کے باوجود پی ٹی آئی نے ایک صوبے میں حکومت بنائی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے موصول ہونےوالے اینٹی کرپشن کے نوٹسز مضحکہ خیز ہیں،بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملک میں جمہوریت نارمل ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا
پچھلے 2،3سال کو دیکھیں یہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کوختم نہیں کرسکے،اگر حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو پہلا قدم بھی اسے ہی اٹھانا ہوگا۔
یہ بانی پی ٹی آئی کو 22،22 گھنٹے سونے نہیں دیتے، بانی کاوزن بھی کم ہوگیا ہے ، بانی پی ٹی آئی کوبہنوں سے بھی 15 منٹ سے زیادہ ملاقات نہیں کرنے دیتے۔
