قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی گئی

وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی ہے۔

محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی ہے۔

اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ،مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کےقرضے جاری

سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کی گئی ہے۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90 فیصد سے گھٹ کر10.60 فیصد پر آگئی۔

اسی طرح اسلامک سیونگ اکاوٴنٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا جبکہ شہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹ پر منافع 24 بیسزپوائنٹس کم کردیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں