وفاقی حکومت نےمالی سال 2024۔25 کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل کر لیا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024۔25 میں اوسط مہنگائی 4.49 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت نے مہنگائی کا سالانہ ہدف 12 فیصد مقررکیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2025 کے مقابلے جون 2025 میں مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا، جون 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.23 رہی۔
ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ، چینی، چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی ہو گئیں
ماہانہ بنیادوں پرجون میں شہروں میں مہنگائی میں0.08 فیصد اضافہ ہوا،گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں0.47فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جون میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح3فیصد رہی جب کہ گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.58فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وزارت خزانہ نےجون کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3فیصد سے4فیصد کے درمیان لگایا تھا۔
