تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، بجلی کی پیداوار 2613 میگاواٹ تک پہنچ گئی

تربیلا ڈیم

ہری پور میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 96 فٹ بلند ہو کر 1498.65 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانی کی آمد 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد  کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج اس وقت 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، جوآبپاشی اورتوانائی کی ضروریات کے مطابق جاری رکھا جا رہا ہے۔

ڈیم کے تمام 17 پیداواری یونٹ فعال ہیں اوران سے مجموعی طورپر2613 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جو نیشنل گرڈ کو فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق پانی کی موجودہ صورتحال اطمینان بخش ہے اور بجلی کی پیداوار میں مزید اضافے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں