اسرائیل فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی، 68 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو اسرائیل کی جانب سے ایک پناہ گزین اسکول اور امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ ہوا، اسرائیلی حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، مزید 47 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانے پر
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے علاقوں کو فوری خالی کر دیں، ایکس پر پوسٹ اور متعدد رہائشیوں کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغامات میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شمالی حصوں کو خالی کرکے جنوب میں خان یونس کی طرف جائیں، اسرائیل نے اسے انسانی ہمدردی کا علاقہ قرار دیا ہے۔
فلسطینی اور اقوام متحدہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں کہیں بھی کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔