نیتن یاہو کے خلاف کرپشن مقدمہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہے، ٹرمپ

ٹرمپ، یاہو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمے پر اسرائیلی استغاثہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 امریکی صدرٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ عدالتی کارروائی نیتن یاہو کی خطے میں قیامِ امن کے لیے ایران اور حماس کے ساتھ مذاکرات کی صلاحیت میں مداخلت ہے۔

ٹرمپ کا بگ بیوٹی فل بل پاگل پن اور تباہ کن ہے، ایلون مسک

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب اسرائیل کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، نیتن یاہو کوعدالتی مقدمات میں الجھانا ایک بڑی اسٹریٹیجک غلطی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کو مضبوطی سے کام کرنے دینا چاہیے نہ کہ انہیں قانونی پیچیدگیوں میں پھنسایا جائے، یہ  بیان اسرائیلی سیاسی حلقوں میں نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں