بلغراد میں کرپشن کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں

بلغراد

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ ہوا جس میں طلبا، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے بدعنوانی میں ملوث حکومتی عہدیداروں کے استعفے کا مطالبہ کیا،احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان کئی مقامات پرجھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ویتنام: دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

مظاہرین نے بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر “بدعنوانی نامنظور” اور “شفاف حکومت” جیسے نعرے درج تھے،پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اورلاٹھی چارج کا استعمال کیا جبکہ کچھ افراد کوحراست میں بھی لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرہ پرامن طور پر شروع ہوا تھا، تاہم پولیس مداخلت کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔


متعلقہ خبریں